کرپشن کیس : مونس الہی کا قریبی دوست زبیر خان گرفتار

Apr 14, 2023 | 15:18 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:چوہدری مونس الہی کے قریبی دوست اور فرنٹ مین زبیر خان کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مؤنس الہیٰ کے قریبی دوست زبیر خان کو اینٹی کرپشن پنجاب نے کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔گزشتہ روز اینٹی کرپشن پنجاب نے اربوں روپے کی کرپشن کے الزام میں پرویزالہی، مونس الہی، محمد خان بھٹی اور زبیرخان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

اینٹی کرپشن  کا کہناہے کہ چوہدری پرویز الہی کے خلاف مقدمہ ٹھوس شواہد کی بنا پر درج کیا گیا ہے۔ سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی، مونس الہی اور محمد خان بھٹی  کی ڈیل مونس الہی کے دوست زبیر خان نے کروائی۔ جس میں غیرملکی کمپنی کی واجب الادارقم کے عوض چوہدری پرویز الہی نے ساڑھے چھ کروڑ روپے وصول کئے۔ اس کے علاوہ مونس الہی اور محمد خان بھٹی نے پانچ کروڑ جبکہ زبیر خان نے پچاس لاکھ روپے لئے۔ملزمان پرویزالہی، مونس الہی، محمد خان بھٹی اور زبیر خان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے۔

 ترجمان کا کہناہے کہ چوہدری پرویز الہی نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سابق سی ای او  علی انان قمر پر دباؤ ڈال کر 2 ارب 90کروڑ روپے کی فوری ادائیگی کروائی۔

مزیدخبریں