اہم قانون سازی کے لئے قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب

emeregency session of national assembly summoned
کیپشن: emeregency session of national assembly summoned
سورس: google

ایک نیوز : سٹیٹ بنک کو براہ راست الیکشن فنڈز فراہمی کا حکم ۔۔۔۔قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا اجلاس میں سپلیمینٹری  ایجنڈے کے تحت اہم قانون سازی بھی ہوسکتی ہے۔

 رپورٹ  کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے آج شام 5 بجے اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن کےلیے گورنر اسٹیٹ بینک کو الیکشن کمیشن کو براہ راست فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جبکہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اجلاس میں سپلیمنٹری ایجنڈا بھی لایا جارہا ہے تاہم سپلیمنٹری ایجنڈا عین وقت پر سامنے لایا جائے گا جس کے ذریعہ اہم قانون سازی عمل میں لائی جائے گی،۔ 

یادرہےجاری کردہ ایجنڈا پر قانون سازی موجود ہےوزیرقانون اعظم نزیر تارڑ قواعد و ضوابط معطل کرکے قانون سازی کی تحریک پیش کریں گے ۔ضابطہ فوجداری ترمیمی بل2023 منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔قومی احتساب بیورو ترمیمی بل2023 قانون سازی کے لئے پیش کیا جائے گا جبکہ اجلاس کے آغاز میں وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک پیش کی جائے گی۔

یادرہے اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اپریل کو طلب کیا گیا تھا تاہم قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کرتے ہوئے اب قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 26 اپریل کو سہ پہر 4 بجے ہونے کہ بجائے آج سہ پہر 5 بجے ہو گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب اجلاس میں تبدیلی کا مراسلہ جاری کر دیا۔