گورنر پنجاب نے یونیورسٹیوں میں اہم تقرریوں کی منظوری دے دی

  گورنر پنجاب نے یونیورسٹیوں میں اہم تقرریوں کی منظوری دے دی

ایک نیوز:  گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے بطور چانسلر یونیورسٹیوں میں مختلف نامزدگیوں اور تقرریوں کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ کو محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کا 3 سال کی مدت کے لیے پرو وائس چانسلر مقرر کر دیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز،لاہور کا وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے۔

گورنر پنجاب نے بطور چانسلرصفدر عباس خان، ڈپٹی ٹریثرار بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ٹریثرار کے اضافی چارج میں 6 ماہ کی  تقرری  کر دی ہے۔گورنر پنجاب نے لیہ یونیورسٹی کے ٹریثرار کا اضافی چارج ڈپٹی ٹریثرار بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر محمد اقبال کو تین ماہ تک کے لیے سونپ دیا ہے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ کو عرصہ تین سال کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سنڈیکیٹ کا ممبر نامزد کر دیا ہے۔