ایک نیوز: رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈاپور کی راہداری ریمانڈ پر بھکر پولیس کو حوالگی چیلنج کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور کے وکیل شیر افضل خان مروت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز عدالت نے علی امین گنڈا پور کی راہداری ضمانت کی درخواستیں خارج کیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کو کسی دوسرے صوبے کی پولیس کو حوالگی سے روک رکھا ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ معاملے کو آج ہی سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔ علی امین گنڈاپور کیخلاف تینوں مقدمات کے ریکارڈ کا معائنہ کرکے فیصلہ کیا جائے، درخواست