ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں اضافہ

Apr 14, 2023 | 15:04 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر  2 روپے تک سستا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کےاختتام ڈالر 51 پیسے سستا ہو گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب جاری اعداد وشمار کے مطابق  انٹربینک میں ڈالر 284.91 سے کم ہوکر 284.40 پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 290روپے پر فروخت ہو رہا ہے.گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 71 پیسے سستا ہونے کے بعد 286.62 سے کم ہوکر 284.91 پر بند ہو ا تھا۔  اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 292 روپے پر فروخت ہو ا تھا۔

مزیدخبریں