شہباز گل کو بیرون ملک سفر کی اجازت، حکم پر عملدرآمد نہ ہوا تو حکام پیش ہوں: لاہور ہائیکورٹ

Apr 14, 2023 | 12:09 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز : شہباز گل کی ایف آئی اے اور پولیس کے خلاف  دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نےڈی جی ایف آئی اےاورآئی جی پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق شہباز گل کی ایف آئی اے اور پولیس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر چیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے سماعت کی۔عدالت نے 17 اپریل کو ڈی جی ایف آئی اےاورآئی جی پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔ شہباز گل کی جانب سے موقف اپنایا کہ وزارت داخلہ نے 17 اکتوبر 2022 کو شہباز گل کا نام ای سی ایل میں شامل کیا۔ درخواست گزار کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے۔ایل سی ایل میں نام شامل کرنے کااقدام غیر قانونی تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔ ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی پنجاب عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کررہے۔ 

عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی پنجاب کے خلاف کارروائی کی جائے۔کیس کے حتمی فیصلے تک درخواست گزار کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔عدالت نے شہباز گل کو ہدایت کی کہ اس دوران ائیرپورٹ جائیں اگر پھر کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو عدالت پیش ہوجائیں۔

مزیدخبریں