میٹرک کے سالانہ امتحان کیلئے رول نمبر سلپس جاری

 میٹرک کے سالانہ امتحان کیلئے رول نمبر سلپس جاری

ایک نیوز: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ  اسلام آباد نے سال 2023 میٹرک کے امتحانات کی رولنمبر سلپس جاری کر دی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق  وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے  میٹرک کے سالانہ امتحانات کیلئے تمام طلباء و طالبات کی رولنمبر سلپس جاری کر دی ۔ رول نمبر سلپس فیڈرل بورڈ کی ویب سائٹ www.fbise.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکیں گی جس کے بعد  طلبا و طالبات شاملِ امتحان ہو سکیں گے۔ طلباوطالبات کو پیپر شروع ہونے سے 30منٹ قبل سنٹر میں اپنی حاضری کو یقینی بنانا ہوگا۔

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن) نے سیکنڈری اسکول سرٹیفیکیشن پارٹ I اور II کے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ایس ایس سی پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 27 اپریل سے شروع ہوں گے اور 20 مئی کو ختم ہوں گے۔ جبکہ ایس ایس سی پارٹ I کے سالانہ امتحانات 28 اپریل سے شروع ہوں گے اور 22 مئی کو ختم ہوں گے۔ SSC پارٹ I اور II دونوں کے پریکٹیکل امتحانات 23 مئی سے شروع ہوں گے۔