پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا حکم کالعدم قرار

Apr 14, 2023 | 11:11 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے ٹربیونل نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آر او کا حکم کالعدم قراردیدیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے آر او کے حکم کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شہرام سرور نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی درخواست پر سماعت کی ۔

ٹربیونل نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آر او کا حکم کالعدم قرار دے دیا،ٹربیونل نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی،عدالت نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی اپیلوں کو منظور کرلی ۔

مزیدخبریں