عامر لیاقت کے قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او کا عدالت میں جواب جمع

Apr 14, 2023 | 11:04 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: عامر لیاقت کے قتل کا مقدمہ درج نا کرنے کیخلاف درخواست پر ایس ایچ او برگیڈ  نے جواب عدالت میں جمع کرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی میں عامر لیاقت کے قتل کا مقدمہ درج نا کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ جس میں ایس ایچ او برگیڈ کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرادیا گیا ہے۔ جواب  میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار دانیہ شاہ اور گواہان کا بیان قلم بند کیا گیا ہے۔عامر لیاقت حسین کی جائیداد کی تقسیم کا تنازعہ ہے ۔ملازمین نے پراپرٹی کے تنازعہ سے انکار کیا ہے۔درخواست میں دعوی   کیا گیا ہے کہ عامر لیاقت حسین کو 22 فروری 2022 کو کچھ اجنبی افراد نے 25 کروڑ روپے دئیے تھے ۔

دانیہ شاہ نے موقف اپنایا کہ جن افراد نے 25 کروڑ روپے دئیے تھے انہوں نے رقم وصول کرتے وقت ویڈیو بھی بنائی تھی ۔عامر لیاقت نے تین کروڑ روپے بینک میں رکھے اور باقی خدا داد کالونی والے گھر کے لاکرز میں رکھے تھے۔

درخواست میں استدعا  کی گئی تھی کہ عامر لیاقت کا قتل ہوا ہے مقدمہ درج کیا جائے ۔ درخواست میں مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کے ملازمین کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔عدالت نے فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔

مزیدخبریں