اسٹارٹ اپ کمپنی کا پاکستان میں سروس بند کرنے کا اعلان

Apr 14, 2023 | 10:11 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ٹرکنگ اسٹارٹ اپ ٹریلا کمپنی نے پاکستان میں کاروباربند کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مصری کمپنی نے گزشتہ ماہ آرڈرزلینا بند کردیے تھے۔کمپنی نے 2021 میں متعدد سرمایہ کاروں سے 42 ملین ڈالر جمع کیے تھے جن میں اے پی مولر مارسک اے / ایس کی وینچر شاخ بھی شامل تھی۔حالیہ  بحران  کی وجہ سے ٹریلا کا کاروبار غیر مستحکم ہے۔

 2020 میں پاکستان میں خدمات فراہم کرنے والی  کمپنی مصر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں اپنے آپریشنز برقرار رکھے گی۔ پاکستان کو حالیہ مہینوں میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے ڈیفالٹ کے خطرے اور درجہ بندی میں کمی معیشت کی حالت کی عکاسی کرتی ہے ۔

گزشتہ سال مون سون کی ریکارڈ بارشوں اور گلیشیئرز کے پگھلنے کی وجہ سے  آنے والے سیلاب سے بھی بڑی تباہی ہوئی تھی جس کی وجہ سے ملک کا تقریبا ایک تہائی حصہ زیر آب آ گیا تھا۔ اس تباہی کے نتیجے میں تقریبا 80 لاکھ افراد بے گھر اور 1700 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ویٹول کی حمایت یافتہ واوا کارز بھی پاکستان سے نکل چکی ہے، دبئی میں قائم سوول ہولڈنگز نے بھی روزانہ کی پروازیں روک دی ہیں جبکہ اوبر کی کریم نے فوڈ ڈیلیوری معطل کر دی ہے جبکہ ائرلفٹ نے ریکارڈ 85 ملین ڈالر کمائے ہیں۔

مزیدخبریں