ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان آج رات ساڑھے 9 بجے قوم سے اہم خطاب کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ عمران خان آج رات ساڑھے 9 بجے قوم سے اہم خطاب کریں گے۔
ہم عوام کا بنیادی حق مانگتے ہیں لیکن سزا کے طور پر ہمیں اغواء کر لیا جاتا ہے. یہ سلسلہ اب رکنا چاہیے اور عوام کے حقوق بحال ہونے چاہیے
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) April 14, 2023
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت شدید آئینی بحران ہے اور حکومت ملک کو ارادتاً لاقانونیت کی طرف دھکیل رہی ہے، اس ملک کو بچانے کا فوری اور واحد راستہ شفاف الیکشن ہے۔ہم عوام کا بنیادی حق مانگتے ہیں لیکن سزا کے طور پر ہمیں اغواء کر لیا جاتا ہے، یہ سلسلہ اب رکنا چاہیے اور عوام کے حقوق بحال ہونے چاہئیں۔