رائیونڈ: پولیس مقابلے کے دوران 1ڈاکو ہلاک،3گرفتار

رائیونڈ: پولیس مقابلے کے دوران 1ڈاکو ہلاک،3گرفتار
کیپشن: رائیونڈ: پولیس مقابلے کے دوران 1ڈاکو ہلاک،3گرفتاررائیونڈ: پولیس مقابلے کے دوران 1ڈاکو ہلاک،3گرفتار

ایک نیوز: لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ تین گرفتار کر لیے گئے۔

لاہور پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت تنویر عرف گڈو کے نام سے ہوئی ہے جبکہ گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں علی حسن، ارشاد اور سفیان شامل ہیں۔

 پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔