پاک نیوزی لینڈ سیریز سیریز کا آغاز آج سے ہوگا

Apr 14, 2023 | 11:00 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا۔

رپورٹ  کے مطابق  قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے جانے والے میچ کا آغاز رات 9 بجے ہوگا۔ پاکستان کی سرزمین پر نیوزی لینڈ کی یہ پہلی ٹی 20 سیریز ہے۔پانچ میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ  15 اپریل اور تیسرا میچ17 اپریل کو  قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا  اور پانچواں ٹی 20 میچ 24 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔لاہور میں سیریز کی ٹرافی کی رونمائی گزشتہ روز ہوئی جس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور نیوزی لیںڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے شرکت کی تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سیریز کے لیے بھرپور تیاری کی ہے۔ کیوی کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں کئی میچ ونرز ہیں۔ کیویز کو بہترین پیسرز اوراسپنرز کا سامنا کرنا ہوگا۔


 

مزیدخبریں