مودی سرکار کو برطانیہ سے خالصتان کے حامیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ

مودی سرکار کو برطانیہ سے خالصتان کے حامیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ
کیپشن: Modi government demands from UK to crack down on supporters of Khalistan(file photo)

ایک نیوز: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے برطانیہ سے خالصتان کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے برطانوی ہم منصب رشی سونک سے فون پر رابطہ کرکے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن سے  بھارتی جھنڈا اتار کر خالصتان کا پرچم لہرانے پر بات کی۔

نریندر مودی نے برطانوی وزیراعظم سے بھارت مخالف عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔