کراچی: بہادرآباد میں شہری کی ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی

Apr 14, 2023 | 07:00 AM

ایک نیوز: کراچی کے علاقے بہادر آباد میں شہری کی ٹریفک پولیس اہلکار کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ میں ملوث شہری باپ بیٹا کے خلاف ٹریفک پولیس اہلکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ویڈیو میں شہری کو غلط پارکنگ پر ٹریفک اہلکار نے چلان دیا، جس پر شہری نے ٹریفک اہلکار سے بدتمیزی کرتے ہوئے کہا کہ پیسے لو اور یہاں سے دفع ہو جاؤ۔

ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی پر شہری ریحان اور اس کے والد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ اے ایس آئی محمد مقبول کی مدعیت میں کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور نے ڈبل پارکنگ کی تھی جس کے باعث ٹریفک کی روانی میں مشکلات تھیں۔

گاڑی ہٹانے پر دکاندار ریحان اور اس کے والد نے ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کی۔

مزیدخبریں