لاہور: 2 کاروں میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں 4 افراد جاں بحق

Apr 14, 2023 | 06:54 AM

ایک نیوز: لاہور صوئے آصل روڈ پر دو کاروں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق صوئے آصل روڈ پر ہونے والا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 2 کی شناخت رانا عبدالحنان اور ملک زین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دیگر 2 جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

مزیدخبریں