کسٹمز سروس میں 24 افسران کی گریڈ 19 میں ترقی کردی گئی

کسٹمز سروس میں 24 افسران کی گریڈ 19 میں ترقی کردی گئی
کیپشن: 24 officers in Customs Service have been promoted to Grade 19(file photo)

ایک نیوز: کسٹمز سروس کے 24 افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی، ترقی پانے والے افسران ایڈیشنل کلیکٹر کسٹمز بن گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والوں میں علی اعجاز، حنا گل، شہزاد خان، جنید محمود اور نوید الرحمان شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق طاہر خٹک، امان اللّٰہ سومرو، اسفند خان، صنم قریشی اور ساجد بلوچ کو بھی 19ویں گریڈ میں ترقی دی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والوں میں کلیم اللّٰہ، عثمان طارق، عمران افضل، اکبر جان اور شہزاد لیاقت بھی شامل ہیں۔