نواز شریف نے شاہی پروٹوکول میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی

Apr 14, 2023 | 06:00 AM

ایک نیوز: سابق وزیراعظم نواز شریف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

نواز شریف کے ہمراہ بیٹی مریم نواز، داماد کیپٹن صفدر اور دیگر اہل خانہ نے بھی عمرہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کی۔

تصویر میں مریم نواز نے سیاہ رنگ کا عبایا زیب تن کر رکھا ہے جبکہ نواز شریف احرام باندھے ہوئے ہیں۔

شریف فیملی کے ارکان آج مدینہ منورہ روانہ ہوں گے۔

مزیدخبریں