کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نورجہاں خشک تالاب میں گر گئی

کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نورجہاں خشک تالاب میں گر گئی
کیپشن: An elephant fell into a dry pond at Noorjahan Zoo in Karachi(file photo)

ایک نیوز: کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نورجہاں خشک تالاب میں گرگئی۔

ڈائریکٹر چڑیا گھر کنور ایوب کے مطابق ہتھنی نور جہاں گزشتہ روز خشک تالاب میں گر گئی تھی جسے کرین کی مدد سے باہر نکال لیا گیا ہے۔

ہتھنی نور جہاں کو پچھلی ٹانگوں میں درد کے باعث اٹھنے میں مشکلات ہیں۔

غیر ملکی ماہرین کی ہدایت کے مطابق ہتھنی کا علاج جاری ہے، ماہرین کی ٹیم ہتھنی کو بہتر کرنے کے لیے چڑیا گھر میں ہی موجود ہے۔