سنچورین میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ، تاہم تیسرے میچ کے لیے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں، شرجیل خان ، عثمان قادر اور محمد حسنین کو ٹیم سے باہر کر دیا گیا جبکہ ان کی جگہ فخر زمان، آصف علی اور حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست سے دو چار کیا تھا اور چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 189 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے میزبان جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 141 رنزکا ہدف دیا تھا، جنوبی افریقہ ہدف کا کامیاب تعاقب کیا اور پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔