ویب ڈیسک:بالی ووڈ میں "بیبو" کے نام سے مشہور معروف اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ انہیں بڑھتی عمر کے باوجود بھی کسی قسم کے بوٹوکس یا بیوٹی سرجری کی ضرورت نہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ معیاری وقت گزارتی ہوں، ان کیلئے مختلف کھانے پکاتی ہوں، اکثر تو شوہر اور بچوں کے ساتھ ورک آؤٹ بھی کرتی ہوں کیونکہ مجھے ورک آؤٹ کرنا بہت پسند ہے۔
کرینہ کپور نے کہا کہ میں نے اس عمر میں بھی خود کو جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ رکھا ہوا ہے کیونکہ میں اپنا بہت زیادہ خیال رکھتی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ ہر انسان کیلئے خوبصورتی بہت اہم ہوتی ہے اور خوبصورتی کا تعلق جوانی یا بڑھاپے سے نہیں ہے بلکہ انسان کو اپنی ہر عمر کو انجوائے کرنا چاہئے کیونکہ انسان ہمیشہ جوان نظر نہیں آسکتا، وقت کے ساتھ عمر ڈھلتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری عمر 44 سال ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ مجھے اس بڑھتی عمر میں بھی کسی قسم کے بوٹوکس یا کاسمیٹک سرجری کی ضرورت ہے کیونکہ میں اپنے شوہر کو ایسے ہی بہت پسند ہوں۔