ویب ڈیسک:بوسٹ نوڈلز ایک نئی قسم کی جاپانی انسٹنٹ ریمن ہے جس کو اس طریقے سے تیار کیا گیا ہے کہ اسے صرف ایک ہاتھ سے چھوٹے پاؤچ میں موجود بوسٹ نوڈلز کو چوس کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اعلیٰ معیار کا حامل انسینٹ ریمن غالباً بہت ہی بہترین خوراک ہے جسے باآسانی خریدا جا سکتا ہے، لیکن ایک جاپانی کمپنی نے اس کھانے کو اور بھی آسان بنانے کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔
نیپون ہیم نامی کمپنی نے حال ہی میں بوسٹ نوڈلز کا آغاز کیا ہے یہ ایک مخصوص جانور کے گوشت سے ان گیمرز (کھلاڑیوں) کیلئے تیار کیا جاتا ہے جو کہ اپنے پسندیدہ مشغلے کے دوران بنا کسی وقفے کے اپنی بھوک مٹانا چاہتے ہوں، یہ ایک سادہ اور قابل استعمال پلاسٹک پاؤچ میں دستیاب ہے۔
نیپون ہیم کے مطابق، بوسٹ نوڈل کا تصور ویڈیو گیم کھیلنے والے ایک نوجوان ملازم نے پیش کیا تھا جو طویل وقت تک ویڈیو گیمز کھیلنا پسند کرتا تھا۔
وہ ایک ہی وقت میں کھانے اور کھیلنے کے خواہشمندوں کیلئے توانائی فراہم کرنے والی ایک ایسی دلکش متبادل خوراک کا متلاشی تھا جو اسکے گیم میں رکاوٹ نہ بنے۔
اس بظاہر آسان خوراک کی تیاری میں کمپنی کو دو سال کا عرصہ لگا۔