ایک نیوز :190ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیر شیریں مزاری کو نیب حکام نے سوالنامہ دیدیا۔
نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہوئیں۔نیب حکام کی جانب سے آدھے گھنٹے تک شیریں مزاری سے تفتیش کی گئی۔
شیریں مزاری سے نیب حکام نے کابینہ اجلاس میں ہونے والی گفتگو سے متعلق سوالات کئے ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں کون کون تھا اور کس نے کیا رائے دی اس پر بھی نیب نے شیریں مزاری سے سوالات کئے۔