ایک نیوز:نگران حکومتوں کے بعد اب نگران ایس ایچ او بھی تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔رات دس بجے کے بعد نگران ایس ایچ اوز تعینات کیے جائیںگے۔
ڈی آئی جی علی ناصر رضوی کاکہنا ہے کہ نگران ایس ایچ او رات میں تھانے کے تمام امور کاذمہ دار ہو گا۔نگران ایس ایچ او کو نائٹ پٹرولنگ آفیسر کا نام دیا گیا ہے۔ناکوں ، چوکیوں اور کسی بھی کرائم کا زمہ دار نائٹ پٹرولنگ آفیسر ہو گا۔شہر کے تمام چوراسی پولیس سٹیشنز میں نائٹ پٹرولنگ آفیسر تعینات کیے جائیں گئے۔
علی ناصر رضوی کا مزید کہنا تھاکہ نائٹ پٹرولنگ آفیسر ایسے افسران کو تعینات کیا جا رہا ہے جو ایس ایچ او لگنے کی قابلیت رکھتے ہیں۔نائٹ پٹرولنگ آفیسر میں اچھی کارکردگی رکھنے والے افسران کو مستقل ایس ایچ او بھی لگایا جائے گا۔