ایک نیوز :نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کااحسن اقدام،214 نئی ایمبولینس محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے سپرد کردیں ۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-13/news-1694624548-2793.mp4
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس فٹبال سٹیڈیم آمد۔وزیر اعلی محسن نقوی نے214 نئی ایمبولینس محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے سپرد کردیں ۔وزیراعلی محسن نقوی نے ایمبولینس کی علامتی چابی سپرد کرکے پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کیا۔ایمبولینس میں بیٹھے اور ایمبولینس کا معائنہ کیا اور ایمبولینس میں دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔
سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ علی جان نے رورل ایمبولینس سروس کے بارے میں بریفنگ دی۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا تھاکہ رورل ایمبولینس سروس کو کامیابی سے چلانے پر صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر،سیکرٹری صحت اور ان کی ٹیم کو مبارکباد کی مستحق ہے۔ہیلتھ سیکٹر کی بہتری ہمارے پلان میں شامل ہے۔پرائمری ہیلتھ کے بعض ہسپتال بہت بہتر حالت میں ورکنگ کررہے ہیں،مظفر گڑھ کا رجب طیب اردوان ہسپتال لاہور کے بعض بڑے ہسپتالوں سے بھی بہتر حالت میں ہے۔
محسن نقوی کاکہنا تھاکہ لاہور سمیت تمام بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ شروع کر چکے ہیں۔40,30سال پرانے ہسپتالوں کو بہتر حالت میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ہیلتھ سیکٹر ہمارا مرکزی فوکس ہے،مرکزی فوکس کو کسی بھی صورت میں نظر انداز نہیں ہونے دیں گے۔
ڈاکٹرجمال ناصر کاکہنا تھاکہ ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کے لئے وزیراعلی محسن نقوی کا ویژن قابل تحسین ہے۔رورل ایمبولینس میں نئی گاڑیاں آنے سے سروسز میں بہتری آئے گی اور عوام کو سہولت ملے گی۔
سیکرٹری صحت کا بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھاکہ صوبے کے دیہات میں 493 ایمبولینسز اور بچے کی صحت اور ماں بچے کو صحت کی بہترین سہولتوں کی رسائی کے لئے کام کررہی ہیں۔آئی آر ایم این سی ایچ پراجیکٹ کے تحت پنجاب کے دیہات میں 500ایمبولینس گاڑیاں حاملہ خواتین وبچوں اور معذور افراد کو مراکز صحت تک پک اینڈ ڈراپ کی سروس دے رہی ہیں ۔حاملہ خواتین اور ان کے اہل خانہ ٹال فری نمبر1034 پر کال کرکے مفت پک اینڈ ڈراپ کی سروس حاصل کر سکتی ہیں ۔ہیضہ اور نمونیا میں مبتلا کمسن بچوں کو بھی مراکز صحت تک لانے کے لئے رورل ایمبولینس سروس حاصل کی جا سکتی ہے۔معذور افراد بھی فزیو تھراپی کے لئے روزانہ ہسپتال جانے کے لئے رورل ایمبولینس سروس استعمال کر سکتے ہیں ۔دور دراز دیہات میں 3بنیادی مراکز صحت کے ساتھ ایک رورل ایمبولینس سروس منسلک ہو گی۔مریض کو ایمبولینس سروس کے ذریعے مراکز صحت سے ہسپتال بھی منتقل کیا جائے گا۔
صوبائی وزراء،عامر میر،ڈاکٹر جاوید اکرم،ڈاکٹر جمال ناصر،صوبائی مشیر وہاب ریاض،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹری صحت اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔