عمران ہاشمی کیساتھ کام کا تجربہ بہترین تھا،حمائمہ ملک

عمران ہاشمی کیساتھ کام کر تجربہ بہترین تھا،حمائمہ ملک
کیپشن: Working with Emraan Hashmi was the best experience, Humaima Malik

ایک نیوز :پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ پاکستانی کبھی نہیں بھول سکتے کہ میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا ہے۔بھارتی اداکار کیساتھ کام کا تجربہ بہترین تھا۔

اداکارہ حمائمہ ملک نے حال ہی میں دبئی کے  ایک کانسرٹ میں شرکت کی جس دوران بھارتی آرجے طیب عرشمان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ نے بالی وڈ فلم راجہ نٹور لعل میں بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا آپ کا تجربہ کیسا رہا؟

 اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر کوئی میری شکل دیکھ کر عمران ہاشمی کو یاد کرتا ہے ، اس بہترین تجربے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ میں کہیں بھی چلی جاؤں لیکن پاکستانی یہ بات نہیں بھول سکتے کہہ کہ میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا ہے، ان کے ساتھ کام کا تجربہ بہترین تھا۔

  واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں عمران ہاشمی کے ساتھ فلم 'راجہ نٹور لال' میں کام کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں، اس فلم میں ایسا کوئی رومانوی سین نہیں تھا جس پر میں شرمندہ ہوں، میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا میں اس پر بھی شرمندہ نہیں ہوں۔