آئندہ ہفتے گرمی کی جزوی لہر آنے کا امکان

 آئندہ ہفتے گرمی کی جزوی لہر آنے کا امکان
کیپشن: There is a possibility of a partial heat wave next week

ایک نیوز :محکمہ موسمیات نے پیر اورمنگل کو کراچی میں گرمی  کی جزوی لہر آنےکی پیش گوئی کردی۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں پیراورمنگل کو گرمی کی جزوی لہر کے دوران پارہ 36ڈگری سے تجاوزکرسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کے مطابق پیراورمنگل کو شہر کے درجہ حرارت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے، گرمی کی جزوی لہر کے دوران پارہ 36ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔ گرمی کی شدت خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے سبب بڑھے گی، لوپریشر راجستھان کے قریب آنے کے بعد کراچی میں سمندری ہوائیں متاثرہوسکتی ہیں۔ گرمی کی جزوی لہرکے دوران ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے، سمندرمیں نئے سسٹم کےاثرات کے سبب دیہی سندھ کے تھرپارکر،عمرکوٹ اوربدین میں 17ستمبرکو بارش ہوسکتی ہے۔

کراچی میں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20ستمبر کوبارش  ہوسکتی ہے تاہم اس حوالے سے حتمی طورپرکچھ نہیں کہاجاسکتا کیونکہ مذکورہ سسٹم ابھی دورہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 69فیصد رہا، دیہی سندھ کے ضلع خیرپورمیں پارہ 40.6جبکہ دادو میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔