ادارے آئیسکو کے 50 کروڑروپے سے زائد کے نادہندہ نکلے 

 ادارے آئیسکو کے 50 کروڑروپے سے زائد کے نادہندہ نکلے 
کیپشن: The institution defaulted to ISCO to the tune of over Rs 50 crore

ایک نیوز :مختلف وزارتیں ڈویژنز اور سرکاری ادارے آئیسکو کے 50 کروڑروپے سے زائد کے نادہندہ نکلے 

وزارتوں اور ڈیویژننز کی آئیسکو کے بجلی بلوں کے نادہندہ ہونے کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔مختلف وزارتوں کے ذمہ کروڑوں روپے کے بجلی بلوں کے واجبات ہیں ۔دفترخارجہ 14 کروڑ 32 لاکھ 81 ہزار، پلاننگ کمیشن 9 کروڑ83 لاکھ 67 ہزار سے زائد کی نادہندہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق  وزارت خزانہ سمیت دیگر ادارے 4 کروڑ97 لاکھ 20 ہزار،پاک سیکرٹریٹی کے سی بلاک میں واقع وزارتیں 4کروڑ 4 لاکھ 49 ہزار،پارلیمنٹ ہاؤس بجلی بلوں کی مد میں5 کروڑ 20 لاکھ 26 ہزارروپے سے زائد  ،ایف بی آر بجلی بلوں کی مد میں ایک کروڑ 54 لاکھ 20 ہزارروپے سے زائد ،کابینہ بلاک بجلی بلوں کی مد میں 7 کروڑ 64لاکھ 97 ہزار سے زائد،سندھ ہاؤس 66 لاکھ 53 ہزار، پنجاب 51 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ ہے ۔

رپورٹ کے مطابق فارن سروس اکیڈمی کے ذمہ 41 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد ، نیشنل لائبریری کے ذمہ بجلی بلوں کے12 لاکھ 90 ہزار ، نینشل آرٹ گیلری کے ذمہ بجلی بلوں کی مد میں واجب الادا رقم  17لاکھ 80 ہزار،پارلیمنٹ لاجز بجلی بلوں کی مد میں 10 لاکھ سے زائد ،آزاد کشمیر کونسل سیکرٹریٹ نے بجلی بلوں کی مد میں 9 لاکھ 85 ہزار سے زائد ادا کرنےہیں۔