پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں مفاہمت کاآغاز،محمد علی درانی کی تصدیق 

Sep 13, 2023 | 19:06 PM

ایک نیوز :سابق وزیر محمد علی درانی نےتصدیق  کی ہے کہ صدر مملکت سے میری اور پھر آرمی چیف سے ملاقات کے بعد حالات میں بہتری آئی ،پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں مفاہمت پر بات چیت کا آغاز ہوگیا ۔

محمد علی درانی کانجی ٹی وی کوانٹرویو میں کہنا تھاکہ  آئندہ چند دنوں میں اِن ہی کی طرف سے معاملات کو آگے بڑھانے کیلئے کام ہوگا اور جمعہ کو پہلے سی، بی، ایمز کا اعلان کرونگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سب سے زیادہ اچھے طریقے سے جانتا ہوں اور اُنکو پتا ہے وہ کیا کرینگے۔

محمد علی درانی نے دعویٰ کیا کہ میں صدر سے پہلے پی ٹی آئی کی قیادت سے مل چکا ہوں اور سب مفاہمت پر رضامند ہیں۔اگر مجھے اُمید نہ ہوتی تو میں کبھی نہ نکلتا اور صدر کا وہی مثبت موقف تھا جو شہباز شریف کا تھا جب وہ جیل میں تھا۔جب چاند چڑھے گا تو سب دیکھ لیں گے اور میں نے نواز شریف کو کہا تھا کہ امپائر کے سر پر گیند ماریں گے تو عمران خان آؤٹ نہیں ہونگے اور میں آج بھی میاں صاحب کو یہی کہہ رہا ہوں کہ گیند مارنے کا نقصان اُنکو ہوگا۔

سابق وزیر محمد علی درانی کا مزید کہنا تھاکہ پی ٹی آئی میں کچھ کردار لڑائی کروانا چاہتے تھے لیکن وہ اب چھوڑ گئے ہیں اور جو پھڈا اب پی ڈی ایم ڈلوانا چاہتی ہے میں اُنکو کہوں گا کہ پیڑ نہ گنیں صرف آم کھائیں۔

یاد رہے شہباز شریف کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ معاملات درست اور مفاہمت کروانے میں بھی محمد علی درانی کا ہاتھ تھا۔

مزیدخبریں