صدرنےالیکشن کی تاریخ کیلئے میرےیوم پیدائش کاانتخاب  کیا،شیخ رشید  

صدرنےالیکشن کی تاریخ کیلئے میرےیوم پیدائش کاانتخاب  کیا،شیخ رشید  
کیپشن: The president chose my birthday for the election date, Sheikh Rasheed

ایک نیوز:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ صدر عارف علوی نے الیکشن کی تاریخ کیلیے میرے یوم پیدائش کا انتخاب کیا ہے۔


سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا بیان میں کہنا تھاکہ  میں پہلے ہی کہہ چکا تھا کے 11 ستمبر سے 20 ستمبر تک سیاست میں بڑی ہلچل اور اُکھاڑ پچھاڑ ہوگی۔کل پیپلزپارٹی کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی بھی رنگ دکھائے گی اور لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کرسکتی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ  پاکستان کی سیاست میں جو کچھ بھی ہونا ہے اسی سال ہو جانا ہے اور 30 دسمبر تک حقیقی فیصلے آجائیں گے جبکہ 15 دسمبر تک یہ فیصلہ  بھی ہو جائے گا کہ سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے خط میں عام انتخابات کیلیے 6 نومبر کی تاریخ تجویز کی ہے۔