نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا تھیٹرز فوری کھولنےکاحکم

Sep 13, 2023 | 18:16 PM

ایک نیوز :نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے سیل کئے گئے پنجاب بھر کے تھیٹرز فوری طور پر کھولنے کا حکم  دیدیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-13/news-1694610956-8472.mp4

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس  ہوا۔ محسن نقوی نے چیک اینڈ بیلنس کوبرقرار رکھتے ہوئے تھیٹرز کو کھولنے کی اجازت دی۔صوبائی وزیر ثقافت عامر میر، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری اطلاعات و ثقافت،کمشنر لاہورڈویژن، ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈپٹی کمشنر لاہور نے اجلاس میں شرکت کی۔
 صوبائی وزیر ثقافت عامر میر نے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو 150برس پرانے ڈرامہ ایکٹ 1876میں مجوزہ ترامیم پر بریفنگ  دی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ سٹیج ڈراموں میں آرٹ اور کلچر کے فروغ پر فوکس کیا جائے۔ 

مزیدخبریں