ایک نیوز: ڈالر اسمگلرز اور سٹے بازوں کے خلاف مثبت نتائج ، روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری،انٹر بینک میں سستا،اوپن مارکیٹ میں ٹرپل سنچری کراس کر گیا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 7 پیسے سستا ہو کر 298 روپے 82 پیسے پر بند ہوا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 1روپے مہنگاہو کر 301روپے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی تھی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 1 روپے27 پیسے سستا ہوکر 299 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ82پوائنٹس کے اضافے سے 45ہزار590پر بند ہوئی۔دن بھرمجموعی طور پر 297کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔133کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ جبکہ 122 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 45,732 جبکہ کم ترین سطح 45,500 رہی۔