پی آئی اےکا 260 ارب روپےقرض 2 سال کیلئےمؤخر،حکومت نےگارنٹی دیدی

Sep 13, 2023 | 16:13 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پی آئی اے کا 260 ارب روپے قرض 2 سال کیلئے مؤخر کیے جانے کا امکان،پی آئی اے کے قرض کو مؤخر کرنے کیلئے حکومتی گارنٹی فراہم کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اخراجات اور مالی آپریشنز کیلئے پی آئی اے کو 14 ارب کا نیا قرض بھی دلوایا گیا ہے۔نیا قرض ملنے کے بعد پی آئی اے کو ٹیکس بقایاجات ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی،پی آئی اے نے وزارت خزانہ سے مالی آپریشنز کیلئے 23 ارب روپے مانگے تھے،پی آئی اے نے فلائٹ ٹکٹس پر ملنے والی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بھی ادا نہیں کی تھی،نگران وزیرخزانہ نے پی آئی اے میں اسٹرکچرل اصلاحات کیلئے پلان بھی طلب کیا۔

ذرائع کے مطابق کمرشل بنک پی آئی اے کا قرض مؤخر کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکا ہے،پی آئی اے نے حکومتی گارنٹی کی بنا پر مختلف کمرشل بنکوں سے قرض لیا ہوا ہے۔

مزیدخبریں