کاہنہ: خون سفید ہو گیا، کبوتروں پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

Sep 13, 2023 | 16:11 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: خون سفید ہوگیا ، بھائی نے کبوتروں پر بھائی کو قتل کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق  کاہنہ کے علاقہ میں کبوتروں پر بھائی نے بھائی کو چھت سے نیچے پھینک دیا۔پرانا کاہنہ پتی کشمیر کے رہائشی جاوید اقبال  اور وسیم دونوں سگے بھائی ہیں ، کبوتروں کی وجہ سے جھگڑا ہوگیا وسیم نے اپنے بھائی جاوید کو چھت سے گرا دیا ۔

جاوید کل سے جنرل ہسپتال داخل تھا  جو آج جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار  کرکے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

مزیدخبریں