ایک نیوز : امریکی قونصل جنرل ہاکنز نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان سے ا ہم ملاقات کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی قونصل جنرل ہاکنز نے سول سیکرٹریٹ پنجاب میں چیف سیکرٹری پنجاب، زاہد اختر زمان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اہم موضوعات اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے ۔ اس موقع پر قونصل جنرل ہاکنز کا کہنا تھا کہ "گرین الائنس" کے فریم ورک کے ذریعے، ہماری امریکہ پاکستان شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے تعاون کے منتظر ہیں۔