ماڈل نیہا راجپوت اور شہباز تاثیر کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

ماڈل نیہا راجپوت اور سلمان تاثیر کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش
کیپشن: Model Neha Rajput and Salman Taseer welcomed their second son

ایک نیوز: ماڈل نیہا راجپوت اور سابق گورنر پنجاب مقتول سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

نیہا اور شہباز تاثیر کی شادی ستمبر 2021 میں ہوئی تھی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی ہوئی تھیں۔ ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش مئی 2022 میں ہوئی تھی اور اب جوڑے کے ہاں دوسرے بیٹے کی آمد ہوئی ہے جس کا نام سلمان رافیل تاثیر رکھا گیا ہے۔

جوڑے کے ہاں دوسرا بیٹا 11 ستمبر کو پیدا ہوا تھا جس کا اعلان شہباز تاثیر نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے کیا تھا۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ’میری بیوی نے بیٹے کو جنم دیا ہے، جس کا نام سلمان رافیل تاثیر رکھا گیا ہے‘، انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’ماں اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں لیکن برائے مہربانی میرے لیے دعا کریں‘۔