یاسمین راشد، میاں محمود الرشید کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

Sep 13, 2023 | 14:51 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں  نو مئی واقعات پر درج مقدمہ  جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ مقدمہ  میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے وکیل رانا مدثر ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانت بعدازگرفتاری دائر کررکھی ہیں۔عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئےسماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی ہے ۔

مزیدخبریں