ایک نیوز:اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی وزیر کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر ایف آئی اے کو ریکارڈ آئندہ سماعت پرپیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں علی وزیر کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔درخواست گزار عطا اللہ کنڈی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل درخواست گزارنے کہا کہ خدشہ ہے کہ درخواست گزار کو ان کے خلاف درج گمنام ایف آئی آر میں گرفتار کیا جاسکتا ہے،استدعا ہے کہ ایف آئی اے میں زیر التوا مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا جائے۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کےخلاف 04 ایف آئی آر درج ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد ایف آئی اے کو علی وزیر کےخلاف ایف آئی آر کا ریکارڈ آئندہ سماعت پرپیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی۔