آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، بابر اعظم کا راج برقرار

Sep 13, 2023 | 14:27 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی، ون ڈے کرکٹ میں بابر کا راج برقرار ہے۔

رپورٹ کے مطابق ون ڈے بیٹرز میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا 863 پوائنٹس کے ساتھ پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ دوسرے نمبر پر بھارتی اوپنر شبمن گل 759 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں۔ جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن تیسرے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔پاکستان کے اوپنر امام الحق ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلےگئے، جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک ایک درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر  آگئے ہیں،

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی ایک درجہ تنزل کے بعد رینکنگ میں پوزیشن 8 ہوگئی ہے۔ بھارتی کپتان روہت شرما کی رینکنگ میں ایک درجے ترقی ہوئی جس کے بعد وہ  9 ویں نمبر  پر آگئے، پاکستان کے فخر زمان ایک درجے تنزلی کے بعد 10 ویں نمبر پر چلے گئے۔

ون ڈے بولرز رینکنگ:

ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے نمبر پرہیں، مچل اسٹارک دوسرے ، ٹرینٹ بولٹ کی تیسری پوزیشن ہے۔آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری کا پانچواں اور افغانستان کے مجیب الرحمٰن کا چھٹا نمبر ہے۔بھارت کے کلدیپ یادیو ایک درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔ افغانستان کے راشد خان کی ایک درجے تنزلی 8 ویں نمبر پر آگئے۔پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی دسویں اور حارث رؤف 21 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی آل راؤنڈر رینکنگ:

ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے، دوسرے نمبر پر افغانستان کے محمد نبی ہیں۔آل راؤنڈر کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر زمبابوے کے سکندر رضا براجمان ہیں۔

مزیدخبریں