فواد حسن فواد کو نجکاری کمیشن کا قلمدان سونپ دیا گیا

Sep 13, 2023 | 14:24 PM

ایک نیوز: وفاقی وزیر فواد حسن فواد کو نگران حکومت میں نجکاری کمیشن کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق بین الحکومتی بنیادوں پر مختلف ممالک کے ساتھ اہم معاہدوں کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے انٹر گورنمنٹل ٹرانزیکشن کی سربراہی وزیر خزانہ سے واپس لے لی ہے۔ 

وزیر اعظم نے کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے نجکاری کو چئیرمین کمیٹی تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کو نجکاری کمیشن کا قلمدان سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے انٹر گورنمنٹل ٹرانزیکشن کی تشکیل نو کی وفاقی کابینہ سے منظوری حصل کر لی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری حاصل کی گئی۔ جس کے بعد کابینہ کمیٹی برائے انٹرگورنمنٹل ٹرانزیکشن کی تعداد 6 ہو گئی۔

مزیدخبریں