میلسی: تلخ کلامی پر دوست کے ہاتھوں نوجوان قتل

Sep 13, 2023 | 14:21 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: میلسی میں تلخ کلامی پر دوست کے ہاتھوں نوجوان قتل ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق میلسی میں معمولی تلخ کلامی پر طلحہٰ اعظم نامی نوجوان کو دوست نے گولی ماری دی۔25سالہ طلحہٰ اعظم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں دوستوں میں دو روز قبل تلخ کلامی ہوئی تھی۔لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزم کو پولیس نے آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے، نوجوان کے قتل پر شہر بھر کی فضا سوگوار ہوگئی، اہل خانہ غم سے نڈھال ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں