دیہاتوں میں نمبر دار ،چوکیداروں کی خالی سیٹیں پر کرنے کا فیصلہ

Sep 13, 2023 | 14:10 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: دیہاتوں کی سطح پر عوامی مسائل حل کرنے کیلئےعملی اقدامات جاری  ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں نمبر دار اور چوکیداروں کی خالی سیٹیں پر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو نے نمبرداروں اور چوکیداروں کی سیٹیں پر کرنے کےلئے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہےکہ نمبر دار اور چوکیدار دیہی نظام میں نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔نمبر دار اور چوکیدار دیہاتوں سے ریونیو اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،عوام کے مسائل کو گھر کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے نمبر دار اور چوکیدار انتظامیہ کی مدد کر سکتے ہیں۔

مراسلہ میں مزید کہا گیا ہےکہ گاؤں کا نمبر دار اور چوکیدار امن و امان قائم کرنے کیلئےپولیس کی مدد میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔چوکیدار، نمبر دار کے ماتحت ہو گا، اسسٹنٹ کمشنر مہینے میں ایک بار لمبرداروں سے میٹنگ کرے گا۔فرائض میں غفلت برتنے پر چوکیدار اور نمبردار کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں