پرویز الہی کو گرفتار نہ کرنے کے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف اپیل ،فریقین کو نوٹس جاری

پرویز الہی کو گرفتار نہ کرنے کے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف اپیل ،فریقین کو نوٹس جاری

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نےپرویز الہی کو گرفتار نہ کرنے کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر   فریقین کو نوٹس جاری کرکے18 ستمبر کو  جواب طلب کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے  سے روکنے  سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے  کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر   پرویز الہی سمیت دیگر سے 18ستمبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس راحیل کامران پر مشتمل دو رکنی بینچ نے نیب کی اپیل پر سماعت کی۔

 نیب نے انٹرا کورٹ اپیل  میں موقف اختیار کیا کہ سنگل بینچ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے، نیب کیسز پر صرف دو رکنی بینچ سماعت کا اختیار رکھتا ہے۔ سنگل بینچ نے حقائق کے برعکس پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار کرنے سے روکا، عدالت سنگل بینچ کا فیصلہ کلعدم قرار دے اور   اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرے۔