بجلی بلوں پر ریلیف آئی ایم ایف نے سخت شرائط سے مشروط کردیا

Sep 13, 2023 | 13:05 PM

ایک نیوز: وزارت خزانہ، وزارت توانائی اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان بجلی بلوں پر ریلیف کے معاملے میں پیشرفت نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی خود پیدا کرنے والی صنعتوں کو دی گئی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی بنانے والی صنعتوں کے لیے گیس نرخوں میں فوری اضافہ کیا جائے، بجلی بنانے والی صنعتوں کیلئے گیس نرخوں میں اضافہ جولائی 2023 سے نافذ کیا جائے۔

ذرائع کا بتانا ہے آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ بجلی بنانے والی صنعتوں کے لیے رعایتی ٹیرف ختم کر کے نرخوں میں اضافے کا پلان فراہم کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا یہ مطالبہ بھی ہے کہ صارفین کو ریلیف دینے کے لیے پاور سیکٹر کا نظام درست کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے بجلی بلوں پر ریلیف پلان کی آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد کے لیے وقت مانگا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بجلی کے بھاری بھرکم بلوں میں ریلیف کے لیے حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف سے رابطہ کیا تھا تاہم آئی ایم ایف نے پاکستان سے اس حوالے سے تحریری پلان طلب کیا تھا، نگران وفاقی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو تحریری پلان بھی پیش کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں