بجلی، گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 24 کروڑ سے زائد کے جرمانے

بجلی، گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 24 کروڑ سے زائد کے جرمانے

ایک نیوز: ملک بھر میں بجلی اور گیس چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہے جس میں ملوث ملزمان کو کروڑوں کے جرمانے کرکے کنیکشن منقطع کر دیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن ساتویں روز بھی جاری ہے، آپریشن کے دوران تمام سرکل میں 411کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ترجمان لیسکو کا کہناہے کہ تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جن میں سے222ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ6 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیاہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 2زرعی،12کمرشل اور397ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کر کے ان کو7 لاکھ 57 ہزار 824  یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی رقم 3کروڑ72ب لاکھ روپے  ہے۔ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے زرعی اور کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔ 

ترجمان لیسکو کا مزید کہنا ہےکہ  ہاشم پارک خاکی میں زرعی کنکشن کو 45 ہزار یونٹس، 10 لاکھ روپے کی رقم چارج کی گئی۔پھلراں والا حویلی میں کمرشل کنکشن کو4242 یونٹس2 لاکھ 58 ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی۔V42/D SP حویلی میں ڈائریکٹ سپلائی کو2940 یونٹس 1 لاکھ 79 ہزار روپے  کی رقم چارج کی گئی۔مہتاب رائے حویلی پر ڈائریکٹ سپلائی کو 4048یونٹس، 1 لاکھ 61 ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔شیخوپورہ سرکل میں 100KVAکا اللیگل ٹرانسفارمر پکڑا گیا جبکہ اس کا سینکشن 25KVAتھا موقع پر ٹرانسفارمر اتار لیا گیا۔

ترجمان لیسکو کے مطابق بلال کالونی سب ڈویژن کے علاقے اچھوگل میں 5ٹیوب ویلز کو ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے پکڑا گیا۔سرکل کی الطاف کالونی سب ڈویژن کے علاقے میں 1ٹیوب ویل ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے پکڑا۔ ساتویں روز کے آپریشن کے دوران کل1954کنکشن چیک کئے گئے،1951کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے 1288درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ 99ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بجلی چوروں کو اب تک 24کروڑ50لاکھ  جرمانہ کیا جا چکا ہے۔چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہےکہ بجلی چوری کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں۔

گجرات:

گجرات میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن  جاری ہے جس میں 35 بجلی چوروں کو گرفتار  کر لیا گیاہے۔ پولیس  اور واپڈا کی مشترکہ کارروائی کے دوران ضلع بھر میں 45 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ بجلی چوری میں ملوث 35 افراد کو حراست میں لیکر تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے. گرفتار ملزمان میں غفار،توقیر،شہباز،امجد،پرویز،فیصل،مبشر،اقبال،وقار،عرفان،ناظم،منگا سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔ کارروائی تھانہ صدر لالہ موسی،تھانہ دولت نگر، تھانہ صدر جلالپورجٹاں،تھانہ سٹی لالہ موسی،تھانہ کنجاہ اور تھانہ سول لائن شامل ہیں۔

شکر گڑھ:

شکر گڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف  ٹاسک فورس کی کاروائیاں جاری  ہیں۔ ایس ای سرکل نارووال  کا کہنا ہےکہ 2 ہزار 297 چھاپے مارے گئے، بجلی چوروں پر 12 لاکھ 52 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ بجلی چوری میں ملوث  افراد پر  47 مقدمات درج ' کنکشن بھی   منقطع کر  دئیے گئےہیں۔ ملزمان مین تاروں سے ڈایریکٹ تار ڈال کر بجلی چوری کر رہے تھے ۔

دوسری جانب محکمہ سوئی گیس راولپنڈی ریجن کا گیس چوروں کیخلاف آپریشن تیز کر دیا ہے۔چکوال، جہلم اور راولپنڈی شہر میں مزید 57 غیر قانونی گیس کنیکشنز پکڑے گئے ہیں۔ڈھوک زیارت، سیٹلائٹ ٹاؤن، شمس آباد میں غیر دستاویزی میٹر پکڑے گئے۔میٹر ٹیمپرنگ  میں 6  کمرشل  صارفین کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔غیر قانونی گیس کنیکشنز کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے ہیں،مشتبہہ صنعتی صارفین پر سائبر لاک لگائے گئے ہیں جبکہ صنعتی صارفین پر سی پی لیزر اسکیننگ کی جارہی ہے۔محکمہ سوئی گیس ٹاسک فورس ٹیموں کا گیس چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔