ایک نیوز : لیبیا میں سمندری طوفان ڈینیل سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی جس کے نتیجے میں اموات کی تعداد 5ہزار سے زائد جبکہ 10 ہزار کے لگ بھگ شہری لاپتہ ہوچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق لیبیا میں سمندری طوفان ڈینیل کے باعث درنہ، شحات، البیضاء اور طبرق کے علاقے متاثر ہوئے۔ سیلابی ریلوں کے باعث کم از کم 10 ہزار افراد لاپتہ جبکہ اموات کی تعداد 5 ہزار 200 سے تجاوز کرچکی ہے۔
ڈینیل نامی سمندری طوفان کے باعث درنہ شہر کی متعدد کالونیاں صفحۂ ہستی سے مٹ چکی ہیں، درنہ سمیت قریبی علاقے ڈیم ٹوٹنے کے باعث مزید تباہی سے دوچار ہوئے ہیں۔ لیبین حکومت کا کہنا ہے کہ ہمیں فوری امداد درکار ہے۔
لیبیا کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، حکومت عالمی اور مقامی ایجنسیوں سے فوری امداد کی اپیل کرتی ہے۔واضح رہے کہ سمندری طوفان کے باعث متاثرہ علاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔
طوفان سے متاثرہ شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں کرفیو کے نفاذ کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں میں غیر معینہ مدت تک کیلئے تعلیمی سرگرمیاں روک دی گئیں۔ حکام نے عالمی برادری سے بھی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔
مشهد آخر مرعب من درنة ..
— Mohammed Elgrj (@moelgrj) September 13, 2023
Another footage from #Darna showing the bodies and their relatives trying to recognize them.. #Libya #StormDaniel pic.twitter.com/oJWJeShOWc