خیرپور:فاطمہ قتل کیس،پولیس کےچھاپے،ملزمان فرارہونےمیں کامیاب

Sep 13, 2023 | 12:43 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: خیرپور میں معصوم بچی فاطمہ قتل کیس میں خیرپور پولیس نےکراچی پولیس کےہمراہ مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کی،اس سے قبل ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمہ حنا شاہ اور اس کے باپ فیاض کی گرفتاری کے لیے ان کے بھائی نیاز شاہ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا،چھاپہ مار کارروائی خفیہ اطلاع اور انٹیلیجنس بنیاد پر ڈیفنس میں کی گئی۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی سے قبل ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس کی ٹیمیں کارروائی کر رہی ہیں، جلد ملزمان گرفتار کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں