ایک نیوز:میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور میں معذور اور نابینا افراد کو ترقی نہ دینے کے خلاف عدالت نے میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کو درخواست بھجواتے ہوئے درخواست گزاروں کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔
رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور میں معذور اور نابینا افراد کو ترقی نہ دینے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کو درخواست بھجواتے ہوئے درخواست گزاروں کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔
جسٹس راحیل کامران نے آصف اعجاز کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ طاہر خان نے دلائل دئیے۔درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ محکمے نے نابینا افراد کی ترقی کا معیار عام لوگوں جیسا کر دیا۔محکمہ کا کہنا ہے کہ نابینا افراد کی ٹائیپنگ اسپیڈ 25 لفظ فی منٹ ہوں، نابینا افراد کے لیے اتنی اسپیڈ نا ممکن ہے۔
درخواستگزار کے وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت محکمے کو حکم دے کے نابینا افراد کو ترقی دینے سے متعلق طریقہ کار میں نرمی کی جائے۔