فرخ حبیب سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز

Sep 13, 2023 | 12:24 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب سمیت دیگر  رہنماؤں کے خلاف اشتہاری کی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نو مئی کو  سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے سکواڈ  سمیت دیگر گاڑیاں  جلانے اور شر انگیز تقاریر کے کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔عدالت نے میاں اسلم اقبال ، فرخ حبیب ، حماد اظہر ،زبیر نیازی،حامد رضا ، زبیر نیازی ، واثق قیوم ، غلام عباس سمیت 16  ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کاروائی شروع کر دی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھپائے مارے جارہے ہیں ملزمان نے دانستہ طور پر خود کو روپوش کررکھا ہے ملزمان کی گرفتاری ہر صورت مطلوب ہے مگر قانون کے مطابق ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کاروائی کا آغاز کیا جائے۔

عدالت نے شیر پاؤ پل پر انتشار انگیز تقریر اور سرور روڑ راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں اشتہار جاری کردیے ہیں۔

مزیدخبریں