ایک نیوز: سپریم کورٹ میں گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دلچسپ ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیس بہت دلچسپ تھا، اب یہ کیس نیا بنچ سنے گا،ضروری نہیں کہ انسان جو چاہے اس کی وہ خواہش پوری ہو،امید ہے اگلا بنچ اس کیس کو انجوائے کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی۔کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کیا باقی وکلا کو اطلاع نہیں ہوئی تھی، ہم آپ کو گڈ تو سی یو کہتے ہیں۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے مزید کہا کہ یہ کیس بہت دلچسپ تھا، اب یہ کیس نیا بینچ سنے گا، ضروری نہیں کہ انسان جو چاہے اس کی وہ خواہش پوری ہو، امید ہے اگلا بینچ اس کیس کو انجوائے کرے گا۔
بعد ازاں عدالت نے فریقین کے وکیل کی استدعا پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے نومبر 2022 میں گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد کے فوری آڈٹ کا حکم دیا تھا جبکہ گزشتہ دور حکومت میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیکر گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد کا ریکارڈ قبضے میں لینے کی ہدایت کی تھی۔